Get Alerts

بھارت ، پاکستان کے درمیان دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی کو ہوا مل رہی ہے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بھارت ، پاکستان کے درمیان دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی کو ہوا مل رہی ہے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرانے تنازعات کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی کو ہوا مل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قائم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے، لیکن امریکا کی مداخلت سے حالات کو سنبھالنے میں مدد ملی۔

ٹیمی بروس کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب دوبارہ امید پیدا ہوئی ہے کہ دونوں ملک اپنے دیرینہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ دیگر خطوں کے برعکس یہاں دونوں ممالک نے جنگ بندی کو اپنایا ہے۔

اس موقع پر ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی عملے کے قتل کی مذمت بھی کی اور کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ غزہ میں متاثرین تک امداد جلد از جلد پہنچے۔ انہوں نے ایران سے جاری مذاکرات پر بھی بات کی اور بتایا کہ یہ بات چیت اپنے پانچویں مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور امریکا کو امید ہے کہ ان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

ٹیگز: