Get Alerts

ابھی کئی جنگیں باقی ہیں، جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے: علی امین گنڈاپور

ابھی کئی جنگیں باقی ہیں، جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے: علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، جن میں دہشت گردی، غربت، انصاف اور حقیقی آزادی کی جنگ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہائیوں سے قربانیاں دی ہیں، اب صوبے میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قومی سطح پر "معرکہ حق" منا رہے ہیں، جہاں افواجِ پاکستان نے مئی میں بھارت کو ہر محاذ پر شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی، امن اور انصاف کی فراہمی کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کو قیام پاکستان میں ہراول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ آج بھی ملکی استحکام کا ضامن ہے۔

ٹیگز: