Get Alerts

والد کی وفات کے بعد میسی کی جذباتی واپسی، انٹر میامی لیگز کپ سے باہر

والد کی وفات کے بعد میسی کی جذباتی واپسی، انٹر میامی لیگز کپ سے باہر

ارجنٹینا : ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی والد خورخے میسی کی وفات کے بعد جذباتی حالات میں فٹبال کے میدان میں واپس آئے، تاہم ان کی ٹیم انٹر میامی کو لیگز کپ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میکسیکن کلب لیون نے سنسنی خیز مقابلے میں انٹر میامی کو 3-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے آغاز میں انٹر میامی نے برتری حاصل کی، لیکن لیون کے کولمبین کھلاڑی ڈینیئل ارسیلا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول سکور کیے اور اپنی ٹیم کو مقابلے میں واپس لے آئے۔

39 سالہ لیونل میسی اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد منگل کی رات فلوریڈا واپس پہنچے تھے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے ہاف میں میدان سنبھالا، جہاں شائقین نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

میسی نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے والد کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ پیغام میں انہوں نے فٹبال کے مستقبل کے حوالے سے اپنی جذباتی کیفیت اور غیر یقینی کا اظہار کیا۔

یہ 2023 میں لیگز کپ کے موجودہ فارمیٹ اور توسیع کے بعد پہلا موقع ہے جب انٹر میامی ابتدائی مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔

میسی کی قیادت میں انٹر میامی نے 2023 میں لیگز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ 2025 میں ٹیم فائنل تک پہنچی لیکن سیئٹل ساؤنڈرز کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کھا گئی تھی۔

ٹیگز: