ارجنٹینا : میجر لیگ سوکر کے اہم مقابلے میں نیش وِل نے لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دے دی۔ میچ ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے لیے بھی یادگار ثابت نہ ہوسکا، جو پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔
میچ کے 23ویں منٹ میں انٹر میامی کو پنالٹی ملی، جسے میسی نے لینے کی ذمہ داری سنبھالی، تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے شاندار انداز میں ان کی کوشش روک لی۔
یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب میسی پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ایک اہم بین الاقوامی مقابلے میں پنالٹی ضائع کر چکے ہیں۔
میچ میں نیش وِل نے ابتدا ہی سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور انٹر میامی پر دباؤ برقرار رکھا۔ دوسری جانب میسی کی ٹیم مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں اسے 1-4 کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق والد کے انتقال کے بعد میسی کی ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اب تک انٹر میامی کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
دوسری جانب میسی کے اپنے فٹبال مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ارجنٹائن کے کپتان ماضی میں ریٹائرمنٹ کے امکانات کا عندیہ دے چکے ہیں، جس کے باعث ان کے مستقبل پر بھی شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔