حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں منظور ہو گیا تھا

 حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں منظور ہو گیا تھا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی)  کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ عمران خان کے دور  حکومت میں ہی  منظور ہو چکا تھا، اب 8 ماہ برباد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کام شروع کر رہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے مبارک ہو ، یہ منصوبہ عمران خان کی حکومت میں حتمی طور پر منظور ہو گیا تھا ۔

اسدعمر نے کہا کہ ای سی این ای سی منظوری 2021 میں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ منظوری 31 مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔اس سے پہلے کنٹریکٹر بھی سیلیکٹ ہو چکا تھا۔

مصنف کے بارے میں