لاہور: پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ اس عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 31 ہزار 377 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 203 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 11 ہزار 576 مرد، 6 ہزار 679 خواتین اور 13 ہزار 133 بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کا عمل بین الاقوامی قوانین اور طے شدہ پالیسی کے مطابق جاری ہے۔