Get Alerts

فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، فیصل آباد سب سے آلودہ شہر قرار

فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، فیصل آباد سب سے آلودہ شہر قرار

لاہور:ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد 671 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

لاہور 317 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پشاور میں فضائی آلودگی کا تناسب 300 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: