کراچی : گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج سونے کے نرخ میں دوبارہ 2 ہزار روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے باعث فی اونس سونا 4 ہزار 299 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 220 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب چاندی کی قیمت 6 ہزار 464 روپے ہو گئی ہے۔