Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 11 ہزار روپے کمی

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 11 ہزار روپے کمی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار 59 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں قیمت 110 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 455 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: