اوگرا نے پیٹرول5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دیدی

 اوگرا نے پیٹرول5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دیدی
کیپشن: اوگرا نے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کے لئے اوگرا نے اگلے پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 روپے لیوی کے حساب سے اضافے کی ورکنگ زیادہ بنتی ہے جبکہ حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔