پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

لاہور: عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک میں اب سے ایک دو روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  نئی قیمتوں کے تعین کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

اوگرا 14 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔نئی قیمتیں اگلے 15 دنوں تک نافذ رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس میں مزید اضافے  کا امکان ہے۔