پوسٹل ووٹ شامل کرنے کے بعد حلقہ این اے 251 کا نتیجہ تبدیل

 پوسٹل ووٹ شامل کرنے کے بعد حلقہ این اے 251 کا نتیجہ تبدیل

ژوب: پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد ژوب کی قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 251 کا نتیجہ تبدیل کردیا گیا۔

پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے بعد  ژوب کی قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 251  میں ووٹوں کو شامل کیا گیا اور حلقہ میں ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

شامل کیے پوسٹل ووٹوں سے ے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کے ووٹوں میں اضافہ ہوا اور این اے 251 کا نتیجہ تبدیل ہونے کے بعد ایک ہزار ووٹوں کے اضافے سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کامیاب ہوگئے۔

دوسری  جانب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ پہلے سے دوسرے نمبر پرچلے گئے۔

 
 نتائج کے خلاف پشتونخوا نیپ کے کارکنوں نے احتجاج کیا جب کہ اس دوران کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں