Get Alerts

قلم اٹھائے بغیرایک ہی نشست میں اسکیچز بنانے والا مصور

قلم اٹھائے بغیرایک ہی نشست میں اسکیچز بنانے والا مصور

برطانیہ کا ایک مصوراپنے فن پرکمال مہارت رکھتا ہے جس کے تحت وہ قلم اٹھائے بغیربہت تیزی سے حیرت انگیز ڈرائنگز بنا سکتا ہے۔

لندن: برطانیہ کا ایک مصوراپنے فن پرکمال مہارت رکھتا ہے جس کے تحت وہ قلم اٹھائے بغیربہت تیزی سے حیرت انگیز ڈرائنگز بنا سکتا ہے۔

ول اسکوبی نامی اس مصور کے مطابق اسے پہلے پہل ایک مستقل لائن سے اسکیچ بنانے کا خیال کئی برس پہلے آیا اور اب وہ اس کا ماہر ہوچکا ہے۔ لیکن وہ سادگی کے ساتھ ان اپنے گرافکس میں ایک اہم پیغام بھی دیتا ہے جو بہت واضح محسوس ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے ادارے اور اشاعتی ادارے اس سے اپنے لوگو اور اشتہار بھی ڈیزائن کراتے ہیں اور اسکوبی کا کام دنیا بھر میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ ول اسکوبی کی پینٹنگز اور خاکوں کی نمائش یورپ اور جاپان سمیت کئی ممالک میں ہوچکی ہے۔ دنیا کے ممتاز جریدے کے سرورق پر اس کا کام شائع ہوچکا ہے۔