پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سورس: file

آکلینڈ: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان اور نائب کپتان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نائب کپتان محمد رضوان نے اعزازی ریکارڈ  جبکہ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کیلئے یہ ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ محمد رضوان نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر کے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی سمیت شعیب ملک  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ہی بلیک کیپس کے بلے باز فن ایلن نے کپتان شاہین آفریدی کے دوسرے اوور میں انکے خلاف 24 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں شاہین شاہ کا سب سے مہنگا اوور تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں