کراچی، شارٹ فلمز فیسٹیول کا آغاز

کراچی، شارٹ فلمز فیسٹیول کا آغاز
سورس: file

کراچی:  نوجوان فلم سازوں کی تیار کردہ شارٹ فلموں پر مبنی فلم فیسٹیول کا کراچی ڈی ایچ اے فیز 8کے نیو پلیکس سینما میں افتتاح ہوگیا۔

فیسٹیول کا رنگارنگ افتتاح ریڈ کارپٹ کے ساتھ ہوا،ریڈ کارپٹ میں نوجوان ڈائریکٹرز کے علاوہ ٹی وی و فلم کی نامور شخصیات خصوصی طور پر شریک ہوئے،جن میں فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ،ٹی وی فلم کے ڈائریکٹر سراج الحق،ڈرامہ رائٹر بی گل ،سینئر اداکار اکبر اسلام اور دیگر شریک ہوئے۔

 فیسٹیول کے پہلے روز مختصر دورانیہ کی 9 فلمیں پیش کی گئیں جن میں روحیل احمد کی ”ڈسکارڈڈ“،سبطین عباس کی" شکرے کا گڈاـ"،اویس حمید کی" ٹکٹ آف پیراڈائس ـ"،زین علی قاضی کی فلم ـ" سینٹنل جٹ ــــ"،ایم امر رضا کی" کارڈک اریسٹ"،محسن طارق کی" سرکس"،اشعر خالد کی فلم" ہیبٹ"،شرمین علی کی فلم ریویو ":شامل ہے۔  

فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےفلمز ڈائریکٹر  ندیم بیگ نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول ہر ہفتے ہونے چاہئے تاکہ نوجوان فلم ڈائریکٹر کی حوصلہ افزائی ہوسکے،بی گل نے کہا ہے کہ فلم اسکول سے ہر سال کم از 24سے 25 بہترین فلم بنائی جاتی ہیں ،یہ جو نوجوان ڈائریکٹرز کی فلمیں یہاں پیش کی جارہی ہے انہیں دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنے ٹیلنٹڈ ہیں ،یہ خود ہدایت کار ہیں خود ڑائٹرز ہیں اور خود ہی مصنف ہیں ،اس طرح کے فیسٹیول سے انڈسٹری کوآگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹول بہت اچھا اقدام ہے ،اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع حاصل ہوگا،اداکار اکبر اسلام نے کہا ہےکہ فلموں کی تعریف سنی تھی خاص طور پر انہیں دیکھنےآیا ہوں میں سمجھتا ہوں ہم سب کو اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں