تہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اسے ملکی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا اور ہونے والی ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے الزام لگایا کہ دشمن قوتیں ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹ استعمال کرنا چاہتی تھیں، لیکن ایرانی عوام نے ان تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔
سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم، شعور اور قومی شناخت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جو ملک کے مستقبل کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔