اسلام آباد : اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی درخواست سپیکر ایاز صادق کے پاس جمع کرادی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی سپیکر سے ملاقات کی اور اس ضمن میں قانونی اور آئینی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام متفقہ طور پر جمع کرایا گیا ہے، اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک یا علیحدہ گروپ موجود نہیں۔
عامر ڈوگر نے بتایا کہ سپیکر کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق تمام ضروری دستاویزات جمع کرادی گئی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔