آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، اعلان 24 گھنٹے میں متوقع

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، اعلان 24 گھنٹے میں متوقع
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ۔ 24 گھنٹے میں اعلان کردیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے ۔ اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی۔  پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ای ایف پی جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے۔ معاہدہ طے پا جانے کے بعد پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔