پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے جا رہا ہے، امریکی بینک کی رپورٹ

پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے جا رہا ہے، امریکی بینک کی رپورٹ
سورس: File

نیو یارک: امریکی کثیر القومی سرمایہ کاری بینک اور مالیاتی خدمات کی کمپنی  The Goldman Sachs Group, Inc کے مطابق 2075 میں پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی  معیشت ہو گی۔ 

ورلڈ آف سٹیٹکس(World of Statistics)  کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق  گولڈمین سیکس (Goldman Sachs) نے  2075 میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کا تخمینہ لگایا ہے جس کے مطابق  پاکستان  دنیا کی  چھٹی بڑی معیشت ہو گی جبکہ چین سرفہرست ہے۔ 

 گولڈمین سیکس  کے طرف سے جاری کردہ فہرست مندرجہ ذیل ہے: 

 چین: 57 ٹریلین ڈالر
 ہندوستان:52.5 ٹریلین ڈالر
ریاستہائے متحدہ: 51.5 ٹریلین ڈالر
 انڈونیشیا: 13.7 ٹریلین ڈالر
 نائیجیریا: 13.1 ٹریلین ڈالر
 پاکستان: 12.3 ٹریلین ڈالر

 مصر: 10.4 ٹریلین ڈالر
 برازیل: 8.7 ٹریلین ڈالر
 جرمنی: 8.1 ٹریلین ڈالر
میکسیکو: 7.6 ٹریلین ڈالر

برطانیہ:  7.6 ٹریلین  ڈالر

4550e08b0a1c978562362ed854d5a534

ہندوستان کا دوسرا نمبر اور نائجیریا پاکستان سے ایک نمبر اوپر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں