Get Alerts

جی میل ویب ورژن میں صارفین کے لیے زبردست نیا فیچر شامل

جی میل ویب ورژن میں صارفین کے لیے زبردست نیا فیچر شامل

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی مشہور ای میل سروس "جی میل" کے ویب ورژن میں ایک زبردست نیا فیچر شامل کر دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین طویل ای میل تھریڈز کا خلاصہ فوری طور پر ملاحظہ کر سکیں گے۔

یہ فیچر سب سے پہلے مئی 2025 میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز میں پیش کیا گیا تھا، جسے اب ویب صارفین کے لیے بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔

اس جدید سہولت کے تحت، صارفین کو طویل گفتگو کے اہم نکات پڑھنے کے لیے بار بار ای میلز اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب خلاصہ براہ راست ای میل تھریڈ کے اوپر ظاہر ہوگا، جو گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ "جیمنائی" کی مدد سے تیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گوگل نے 2024 میں جی میل سمیت دیگر سروسز جیسے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور ڈرائیو میں بھی AI پر مبنی سمارائزیشن کی سہولت متعارف کرائی تھی، جس کے لیے "جیمنائی سائیڈ پینل" کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پہلے صارفین کو ای میل سمری دیکھنے کے لیے مخصوص بٹن پر کلک کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ خلاصہ خودکار انداز میں نظر آئے گا، اور اگر ای میل تھریڈ میں مزید پیغامات شامل ہوں گے تو سمری بھی اسی حساب سے اپڈیٹ ہوتی رہے گی۔

گوگل کا یہ نیا قدم ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو روزانہ سینکڑوں ای میلز سے نمٹتے ہیں اور وقت کی بچت چاہتے ہیں۔

ٹیگز: