Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، سابق قطری امیر کی وفات پر تعزیت کریں گے

 وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، سابق قطری امیر کی وفات پر تعزیت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر قطری قیادت سے ملاقات کریں گے اور حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کریں گے۔

دریں اثنا، سابق قطری امیر کے انتقال پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں ایک روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: