اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ تمام تنازعات کو مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔