پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا انوکھاریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا انوکھاریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو: فائل

ایڈنبرگ : پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ہے۔

ایڈنبرگ میں گرین شرٹس نے میزبان سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 204رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی سرفراز الیون ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 5میچز میں 180یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شعیب ملک ایک بڑے ملکی اعزاز سے محروم رہ گئے

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔


  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں