Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود بند، سفری بحران شدت اختیار کر گیا

مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود بند، سفری بحران شدت اختیار کر گیا

 کراچی:ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں نہ صرف سیاسی بلکہ سفری بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔ ایران، عراق، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس سے درجنوں بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو گئی ہیں۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق درجنوں کمرشل پروازوں  نے فضائی راستے تبدیل  کئے اور ،  فلائی دبئی، ایمیریٹس، قطر ایئرویز اور ایئر انڈیا جیسی بڑی ایئرلائنز نے ایران، بیروت، دمشق، عمان اور اسرائیل کے لیے فلائٹس کو بند کردیا۔

عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ اردن نے بھی فضائی حدود کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی فضائی سکیورٹی ادارے سیف ایئر اسپیس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود اس وقت "ہائی رسک زون" بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر صورتحال یوں ہی برقرار رہی تو خطے کے ہوائی سفر پر طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: