Get Alerts

نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اس نازک گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی ہے، جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سراسر توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنجیدہ اور غم زدہ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیا، جس میں انہوں نے ایرانی قوم کے لیے ہمدردی اور حمایت کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا:"ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم اس آزمائش کے لمحے میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
نواز شریف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں اہم عسکری اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور کئی افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں سینیئر سائنسدان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی حملے کی مذمت اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

ٹیگز: