لاہور : امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے تھے، لیکن اب صورتحال کچھ حد تک مستحکم ہو گئی ہے۔ آج ملک بھر سے 231 پروازیں آپریشنل ہوں گی جبکہ 72 منسوخ کی گئی ہیں۔ پچھلے 14 دنوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 1,811 سے تجاوز کر گئی تھی۔
کویت ایئرپورٹ 13 دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گیا ہے اور دو پروازیں قاہرہ روانہ ہو گئی ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کئی پروازیں منسوخ رہیں، تاہم بیشتر پروازیں آپریشنل ہیں۔ دیگر شہروں جیسے پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ سے بھی پروازیں جاری ہیں۔