گوروں کا فراڈ بے نقاب،دوسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف بال ٹیمپرنگ کا انکشاف

گوروں کا فراڈ بے نقاب،دوسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف بال ٹیمپرنگ کا انکشاف
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:پاکستان کے کیخلاف گوروں کا کیا گیا فراڈ بے نقاب ہوگیا اور دوسرے ون ڈے میں شاہینوں کو شکست بال ٹیمپرنگ کے ذریعے ہونے کا انکشاف ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش باﺅلر لیام پلنکٹ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے، پلنکٹ نے دوسرے ون ڈے کے اڑتالیسویں اوور میں مبینہ طور پربال ٹیمپرنگ کی اورناخن سے گیند کو کھرچتے رہے۔

05b458332e486057cdc86ce327f3e8bf

سوشل میڈیا پر مبینہ بال ٹیمپرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میچ کے اڑتالیسویں اوور میں لیام پلنکٹ کی بال کو ناخنوں سے کریدتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔اس اوور میں پلنکٹ نے آٹھ رنز دیئے اور فہیم اشرف کو آﺅٹ کیا۔کیمرے کی آنکھ نے پلنکٹ کو گیند کھرچتے ہوئے پکڑ لیا۔

آئی سی سی کی طرف سے مبینہ بال ٹیمپرنگ کا نوٹس لے لیا گیا اور ویڈیو کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔آئی سی سی آفیشلز نے ویڈیو دیکھی، اور اس بارے میں لیام پلنکٹ کو بھی آگاہ کیا۔

معائنہ کے بعد آفیشلز نے پلنکٹ پر لگائے گئے بال ٹمپرنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے۔دو ہزار اٹھارہ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے درمیان بھی ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا تھا۔