فلسطینیوں پر مظالم، ہالی وڈ اداکار مارک رفالو نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

فلسطینیوں پر مظالم، ہالی وڈ اداکار مارک رفالو نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

لاس اینجلس: آئرن مین 3، اوینجرز آف الٹرون، اینڈ گیم، اوینجرز، کیپٹن مارول، رنگناروک، تھور اور دی اوینجرز جیسی شہرہ آفاق فلموں میں کام کرنے والے ہالی ووڈ اداکار مارک رفالو نے فلسطینیوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار مارک رفالو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ جس طرح عالمی دنیا نے نسل کشی اور فسادات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ماضی میں جنوبی افریقا پر پابندیاں لگائی تھیں بالکل اسی طرح آج اسرائیل پر بھی ایسی ہی پابندیوں کی ضرورت ہے۔

457b0e11d6078bb4886e349e3d90c17f

مارک رفالو نے اپنی ٹویٹ میں اسرائیل کیخلاف پابندیوں کیلئے ایک آن لائن پٹیشن بھی شیئر کی۔ انہوں نے اسرائیل کے مظالم کو آشکار کرتے ہوئے لکھا کہ صہیونی ریاست کی حالیہ کارروائیوں میں ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ بچوں سمیت سینکڑوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

اس آن لائن پٹیشن کیلئے تقریباً بیس لاکھ افراد کے دستخط چاہیں۔ اس پٹیشن میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کی طرح اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں جو اس وقت مظوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

d58b9d59d316c4b84ac10c09b3fa98da

مارک رفالو کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے اور ان کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ان کی تعریفیں بھی کی گئیں لیکن بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اشنٰی شاہ نے بھی ہالی ووڈ مارک رفالو کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے دل میں مارک رفالو کی عزت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

53a86f43ab742704cd350c99f5a1bcb0

یہ بات ذہن میں رہے کہ مارک رفالو کے علاوہ سپر ماڈل جی جی، بیلا حدید، بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور گریٹا تھونبرگ نے بھی اسرائیلی مظالم پر اپنی آواز بلند کی ہے۔