واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر مشرق وسطیٰ روانہ ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تینوں ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، امریکی صدر اس دورے کے دوران علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران صدر ٹرمپ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جس میں خطے کے سیکیورٹی چیلنجز اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔