Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں دوبارہ شروع

پاک بھارت کشیدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں دوبارہ شروع

اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن تیزی سے معمول پر آ گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن بھی روانی سے جاری ہے اور روزانہ درجنوں حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں، جب کہ جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس سے اب صرف 15 پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں، جب کہ بیشتر شہروں جیسے سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کسی بھی پرواز کی منسوخی رپورٹ نہیں ہوئی۔ تاہم بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں عارضی طور پر لاہور منتقل کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کوششیں جاری ہیں کہ حج پروازوں کو مکمل طور پر معمول پر لایا جا سکے تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

ٹیگز: