Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے شہروں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تربت اور سبی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ نواب شاہ میں 46 اور دادو میں 47 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ٹیگز: