Get Alerts

پاک بحریہ کا جہاز عمان پہنچ گیا، مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا

پاک بحریہ کا جہاز عمان پہنچ گیا، مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا

کراچی: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس حنین عمان کے دورے پر پہنچا جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد علاقائی سلامتی اور بحری تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

دورے کے دوران پی این ایس حنین نے عمانی بحریہ کے جہاز خصب (RNOV Khassab) کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان انٹرآپریبیلیٹی، پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ آپریشنز کی استعداد کو بڑھانا تھا۔

کمانڈنگ آفیسر نے عمانی نیول حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے عمانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

پی این ایس حنین کا یہ دورہ پاک-عمان دفاعی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: