پاک بحریہ کے جہاز وں کا ایران اور عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز وں کا ایران اور عمان کا دورہ

کراچی:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت نے  ایران اور عمان کا دورہ کیا ۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہپاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی عمان اور ایران کے بحری حکام سے اہم  ملاقاتیں کیں ،:ملاقاتوں کےدوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

   پاک بحریہ کے جہازوں  نے  ایرانی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت بھی کی ،  ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا ایران اور عمان کے دورہ سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ 

 پاک بحریہ  کے  جہازوں  کے ایران اور عمان کی  بندرگاہ پہنچے پر میزبان بحریہ کےافسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے  استقبال کیا ۔