Get Alerts

ترک صدر کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، جنگ بندی کا خیرمقدم

ترک صدر کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، جنگ بندی کا خیرمقدم

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں ترکی نے فعال کردار ادا کیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکی نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی، اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر مستقل کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بحران کے دوران انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور حالات پر تفصیلی بات چیت کی۔ ترک صدر نے پاکستانی عوام کے صبر، تحمل اور دانشمندانہ طرزِ عمل کو سراہا۔

رجب طیب اردوان نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ امن کا ماحول قائم رہے، جو پانی جیسے اہم تنازعات کے حل کے لیے بھی معاون ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہر حال میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

ٹیگز: