آسٹریلیا کی کیمپوں میں رکھے جانے والے تارکین وطن کو امریکہ میں بسانے کی پیشکش

آسٹریلیا کی کیمپوں میں رکھے جانے والے تارکین وطن کو امریکہ میں بسانے کی پیشکش


سڈنی :آسٹریلیا کی حکومت نے دور افتادہ کیمپوں میں رکھے جانے والے تارکین وطن کو امریکہ میں بسانے کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے والے تارکین وطن کو بحرالکاہل کے دور افتادہ جزیروں کے کیمپوں میں رکھا گیا۔
وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے ان پناہ گزینوں کو امریکہ میں دوبارہ بسانے کی پیشکش کی ہے تاہم یہ پیشکش صرف ایک مرتبہ ہوگی اور مستقبل میں اس کا اطلاق نہیں ہو سکے گا۔
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اس پیشکش میں واضح کیا گیا کہ دوبارہ آباد کاری کےلئے خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔