سرکاری سرپرستی نہ ملی تو کلاسیکل رقص دم توڑ جائےگا‘ شیما کرمانی

سرکاری سرپرستی نہ ملی تو کلاسیکل رقص دم توڑ جائےگا‘ شیما کرمانی

لاہور: نامور کلاسیکل رقاصہ شیماکرمانی نے کہاکہ اچھل کود کو رقص کا نام دینا اس کی توہین کے متراد ف ہے،پاکستان میں کلاسیکل رقص کی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کلاسیکل رقص اعضا ء کی شاعری ہے ،اس کے ذریعے جملے زبان کی بجائے رقص کے صورت میں اعضاء سے پیش کئے جاتے ہیں۔ا عضاء کی شاعری کے ذریعے پیغام رسانی کلاسیکل رقص کا خاصہ ہے جس کو عام انسان سمجھنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں پوری دنیا میں رقص پرفارم کرچکی ہوں مگر جو عزت اور پیارپاکستان میں ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کلاسیکل رقص کی تربیت نہ ہوے کے برابر ہے ۔کلاسیکل رقص کو سرکاری سرپرستی دی جانی ہایے ورنہ کلاسیکل رقص آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے ۔