Get Alerts

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کی، بھارت کے انکار کے باعث شیڈول میں تاخیر

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کی، بھارت کے انکار کے باعث شیڈول میں تاخیر

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان کو میزبان دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ، ٹرک آرٹ اور 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا منظر شامل ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایونٹ کھیلنے سے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ آئی سی سی نے '100 ڈیز ٹو گو' کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم پاک بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے حوالے سے پاکستانی حکومت کا موقف شامل کیا گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیگز:

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0