Get Alerts

نواز شریف کا پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنانے کا عزم

نواز شریف کا پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنانے کا عزم

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان متحد ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ پاکستان نے ترقی کی، اور اگر حکومت میں رکاوٹیں نہ آتیں تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

نواز شریف نے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے حالات بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ن لیگ کی قیادت میں پاکستان کا گروتھ ریٹ بہتر ہوگا اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔
 

ٹیگز: