Get Alerts

پنجاب حکومت کا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات 15 نومبر تک جمع کر کے محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین سب کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی، اور اس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کیں۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا، اور اس کے بعد اب اس کے تمام مالی و غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: