Get Alerts

انوکھا طریقہ ،بیوی کی شاپنگ سے بچنے کے لیے شوہرنے  گاڑی چوری کرلی

انوکھا طریقہ ،بیوی کی شاپنگ سے بچنے کے لیے شوہرنے  گاڑی چوری کرلی

روس :روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا دیا، جس کا انکشاف پولیس نے چند ماہ بعد کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے غائب ہو گئی ہے۔ بعد ازاں گاڑی کرسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اگنیشن سوئچ میں خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار دیکھے، لیکن تحقیقات کے دوران شبہ ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔

مزید تفتیش اور شواہد کے تجزیے کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ شوہر نے اپنی بیوی سے بچنے کے لیے جھوٹی چوری کی کہانی گھڑی تھی۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: