وفاقی حکومت عمران خان کو نااہل کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئی 

وفاقی حکومت عمران خان کو نااہل کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئی 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے بعد وفاقی حکومت بھی عمران خان کو سزا دلوانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ 25 مئی کے واقعات پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت سرگرم  ہوگئی ہے۔     سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف 25 مئی کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر  کر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم  عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ  کے اعلانات کر رہے ہیں۔ عدالت احتجاج سے متعلق احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔تین رکنی بنچ کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی بھی کارروائی کی جائے ۔ 

واضح رہے کہ اگر عمران خان پر توہین عدالت ثابت ہوجاتی ہے تو وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں