Get Alerts

ایران کا مصر میں امن سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

ایران کا مصر میں امن سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران مصر میں ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ وہ ان ممالک کے ساتھ بات چیت نہیں کرنا چاہتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملہ کیا، دھمکیاں دیں اور ان پر پابندیاں لگائیں۔ عراقچی کا یہ بیان ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور حکومتی نمائندے ان ممالک کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے جو ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں اسرائیل نے ایران کے میزائلوں کے ذخائر اور لانچنگ سائٹس پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے وسطی اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ عراقچی نے مزید کہا کہ امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ایک اہم طاقت ہے اور رہے گا۔

ٹیگز: