سعودی عرب نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مہم کا آغاز کردیا 

سعودی عرب نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مہم کا آغاز کردیا 
سورس: File

ریاض : سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے قومی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔  خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے زور دیا کہ یہ مہم پاکستان کے سیلاب زدگان  کی امداد کے لئے  مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں اور امداد کی عکاسی کرتی ہے۔

الربیعہ نے سعودی مخیر حضرات اور خیراتی کام کرنے والے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "سہیم" پلیٹ فارم کے ذریعے، الیکٹرانک ایپلی کیشنز یا مختلف سعودی بینکوں میں سینٹر کے اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستانی عوام کی مدد کے لیے عطیات دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز بیرون ملک ہدایت کردہ عطیات جمع کرنے کا مجاز ادارہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکز کی طرف سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جاتی ہے کہ یہ امداد دنیا کے ممالک میں اس کے مستحقین تک پہنچ جائے۔

مصنف کے بارے میں