بنوں:وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کا جائزہ لیاجائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم بھی جلد بنوں پہنچ رہے ہیں تاکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دورے کے دوران عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات ہوگی جس میں دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلے متوقع ہیں۔