زرافے کی گاڑی سے خوراک چرانے کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

زرافے کی گاڑی سے خوراک چرانے کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: سکرین شاٹ

ورسٹر شائر: دنیا میں آئے دنوں عجیب و غریب واقعا ت پیش آتے رہتے ہیں اور اس طرح کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جب ورسٹر شائر کے سفاری پارک میں ایک بھوکے زرافے نے گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا اور اپنا سر اندر ڈال کر وہاں موجود کھانے پر جھپٹ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

اس وقت گاڑی میں ایک جوڑا بیٹھا ہوا تھا جس نے زرافے کو اپنی جانب آتے دیکھ کر کھڑکی کے شیشے چڑھا لئے تھے لیکن زرافہ اتنا بھوکا تھا کہ اس نے کوئی پروا نہیں کی اور اپنا منہ گاڑی کے اندر ڈال دیا۔ ٹوٹے شیشوں سے وہ زخمی بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست تامل ناڈو کی عوام نے چنائی میں میچز منعقد کرانے پر گراؤنڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

خیال رہے کہ اس سفاری پارک میں آنے والے سیاح وہاں موجود جانوروں کو خوراک دیتے ہیں اور وہ اس کے لئے اپنی گاڑی کے شیشے آدھے کھلے رکھتے ہیں۔ اسی لئے زرافے نے بھی بے دھڑک اپنا سر گاڑی میں ڈال دیا۔ پارک آنے والے دوسرے سیاح جو حیرت سے اس منظر کو دیکھ رہے تھے وڈیو بنالی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں