واشنگٹن: امریکہ اور ایران کے مابین طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اب حتمی فیصلے کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا عملی اقدامات کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ حالیہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب ایرانی اور امریکی حکومتوں کے درمیان اتنے اعلیٰ سطح پر براہ راست ملاقات ہوئی، جسے سفارتی حلقوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے امریکی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ہماری تمام 'ریڈ لائنز' (سرخ لکیریں) اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔