واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے عالمی صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کو واقعی ان دو دنوں میں پاکستان میں رہنا چاہیے کیونکہ وہاں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف صدر ٹرمپ نے اس اہم سفارتی مشن کے لیے پاکستان کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شاندار کام کر رہے ہیں، ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ہمارا جھکاؤ پاکستان جانے کی طرف زیادہ ہے۔ ہم کسی ایسے ملک کیوں جائیں جس کا معاملے سے کوئی لینا دینا ہی نہ ہو؟۔ڈیڈ لائن مذاکرات کا آغاز اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔صدر ٹرمپ نے برطانیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ونڈ ملز کے بجائے شمالی سمندر سے تیل نکالنے کے لیے فوری ڈرلنگ کرے۔