واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک تاریخی اور انتہائی اہم ملاقات ہوئی، جسے پاک-امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کی کابینہ روم میں خصوصی ظہرانہ دیا، جو اس ملاقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون، انسدادِ دہشتگردی اقدامات اور پاک-امریکہ اقتصادی روابط پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
صدر ٹرمپ نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک "انتہائی مؤثر اور بااثر شخصیت" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ سے گریز کر کے خطے کو تباہ کن نتائج سے بچایا، جس پر دنیا کو فخر ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیکسگتھ بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔
یہ اعلیٰ سطحی رابطہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس آمد اور بھارتی وفد سے پہلے مدعو کیا جانا، امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کا ثبوت ہے۔
یہ ملاقات پاکستان کو ایک ایسے علاقائی اسٹیک ہولڈر کے طور پر اجاگر کرتی ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا .