یوم آزادی پر کراچی میں فائرنگ سے 31 افراد زخمی

یوم آزادی پر کراچی میں فائرنگ سے 31 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ہفتہ کی شب رات 12 بجتے ہی شہر فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا اور شہر کو امن کو گہوارہ بنانے کے دعوے کرنے والی پولیس جرائم کے ساتھ فائرنگ کے واقعات کو روکنے میں بھی ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات ٹیپوسلطان، گلبہار، چاکیواڑہ، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال، بیت المکرم مسجد، کیماڑی، سٹی کورٹ، پان منڈی، گنگا بائی کمپاؤنڈ میں پیش آئے۔ 
اس کے علاوہ آرام باغ، سولجر بازار، لیاقت آباد، گارڈن، لیاری بکرا پیڑی، نیو ٹاؤن، ڈیفنس فیز 2 سمیت دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور پولیس انہیں روکنے میں مکمل ناکام نظر آئی۔ 
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس سرجن کی رپورٹ کیلئے جناح، عباسی اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں