واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی اور مقامی ڈرون صنعت کے فروغ کے لیے درآمدی ڈرونز اور بعض پرزوں پر 100 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
بڑے یا حساس صلاحیتوں کے حامل ڈرونز پر 100 فیصد جبکہ چھوٹے ڈرونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد غیر ملکی سپلائی پر انحصار کم اور امریکا میں ڈرونز کی پیداوار بڑھانا ہے۔